QR CodeQR Code

عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے

بانیٔ پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، کوئی مفاہمت نہیں، شیر افضل مروت

25 Apr 2024 13:22

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ نے پی اے سی کیلئے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں، وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے۔ شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے پی اے سی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں، وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے۔ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، کوئی مفاہمت نہیں۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پہلے 8 فروری اور پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1131028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131028/بانی-پی-ٹی-آئی-نے-ببانگ-دہل-کہا-کہ-کوئی-ڈیل-نہیں-مفاہمت-شیر-افضل-مروت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org