QR CodeQR Code

عدالت نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا

25 Apr 2024 15:32

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جس میں عدالت کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظرانداز کر دیا۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کے مطابق جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آﺅٹ کی درخواست کی گئی، صرف انہی کو دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دے کر اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1131017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131017/عدالت-نے-اسپیکر-بلوچستان-اسمبلی-عبدالخالق-اچکزئی-کو-بحال-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org