QR CodeQR Code

مغربی کنارے میں ایک خصوصی مزاحمتی یونٹ کے وجود کا اعلان

24 Apr 2024 22:35

مغربی کنارے میں الفتح مزاحمتی تحریک کی فوجی شاخ نے قابض صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کا بھرپور جواب دینے کیلئے طولکرم میں اپنے ایک خصوصی مزاحمتی یونٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ "ہم غزہ و مغربی کنارے میں اپنے لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے کھلے جنگی جرائم کا منہ توڑ جواب دیں گے!" یہ، شہدائے الاقصی نامی خصوصی مزاحمتی یونٹ کے آغاز کے اعلان کے دوران، اس مزاحمتی گروہ کے  کمانڈر و ترجمان کی جانب سے ادا کئے جانے والے الفاظ ہیں۔

کتائب شہدائے الاقصی - یوتھ آف ریوینج اینڈ لبریشن - طولکرم نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک ویڈیو بیان میں غاصب و قابض رژیم کے خلاف لڑنے کے لئے ایک خصوصی استشہادی مزاحمتی یونٹ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اس سپیشل مزاحمتی یونٹ کے کمانڈر نے، نماز باجماعت کی ادائیگی کے بعد غاصب اسرائیلی رژیم کے خلاف اپنے خصوصی مزاحمتی یونٹ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس مزاحمتی یونٹ کا ہدف غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے جنگی جرائم کا بھرپور جواب دینا ہے۔


-


خبر کا کوڈ: 1130886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130886/مغربی-کنارے-میں-ایک-خصوصی-مزاحمتی-یونٹ-کے-وجود-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org