QR CodeQR Code

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 72 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

24 Apr 2024 22:25

سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 692 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 359 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1130883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130883/سٹاک-مارکیٹ-میں-ایک-اور-تاریخ-رقم-72-ہزار-پوائنٹس-کی-حد-بھی-عبور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org