QR CodeQR Code

بلوچستان، دو مختلف اضلاع میں کوئلے کے کانوں میں حادثات، 5 افراد جانبحق

24 Apr 2024 17:55

ہرنائی اور دکی میں کوئلے کے کانوں میں حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 افراد جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں سے دو کا تعلق پشین، جبکہ تین کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں کوئلے کے کانوں میں حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 کانکن جانبحق ہو گئے ہیں۔ ہرنائی میں حادثے میں دو کانکن، جبکہ دکی میں تین کانکن جانبحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ ریسکو حکام نے بتایا کہ کان کنوں کی لاشیں ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال لیں۔ جاں بحق کان کنوں کی شناخت باری اور لالی کے ناموں سے ہوئی ہیں، دونوں افراد کا تعلق ضلع پشین سے ہے۔

دوسری جانب ہرنائی شاہرگ کے بعد دکی میں ایک اور کوئلہ کان میں حادثہ پیش آیا۔ دکی کے مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جانبحق ہوکر کان کے اندر پھنس گئے۔ اس دوران تینوں پھنسے ہوئے کانکنوں میں سے دو کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی، جبکہ تیسرے کانکن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق تینوں کانکنوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ نکالے گئے دونوں لاشیں ہسپتال روانہ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ تیسرے کان کن کی لاش نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130825/بلوچستان-دو-مختلف-اضلاع-میں-کوئلے-کے-کانوں-حادثات-5-افراد-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org