QR CodeQR Code

ایرانی صدر کے دورے پر امریکی ردعمل سفارتی آداب کیخلاف تھا، فیصل محمد

24 Apr 2024 15:05

ممتاز تجزیہ کار اور عالمی مصالحت کار کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے تعلقات نہیں ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی دوسری ریاست بھی ایران سے قطع تعلق کرلے، یہ اقدام امریکہ کی جانب سے دو آزاد ریاستوں کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس نامناسب ردعمل پر امریکی سفیر کو طلب کرکے وضاحت طلب کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کے عین دورہ پاکستان کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے ایران کے حوالے سے دھمکی آمیز ردعمل انتہائی نا مناسب اور مکمل طور پر سفارتی اداب کیخلاف ہے۔ اس بات کا اظہار بین اقوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے تعلقات نہیں ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی دوسری ریاست بھی ایران سے قطع تعلق کرلے، یہ اقدام امریکہ کی جانب سے دو آزاد ریاستوں کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس نامناسب ردعمل پر امریکی سفیر کو طلب کرکے وضاحت طلب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ "امریکہ ایک سپر پاور ہے لیکن وہ سپر ماسٹر نہ بنے" کیونکہ اس قسم کی مداخلتیں شروع ہوگئیں تو اس سے عالمی سفارتی آداب سخت متاثر ہونگے۔
 


خبر کا کوڈ: 1130800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130800/ایرانی-صدر-کے-دورے-پر-امریکی-ردعمل-سفارتی-ا-داب-کیخلاف-تھا-فیصل-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org