QR CodeQR Code

دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو کی ایرانی صدر سے ملاقات

24 Apr 2024 13:18

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے جب کہ ایرانی صدر نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے علیحدہ ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان ایران اقتصادی مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صوبائی وزرا، شرجیل میمن، ناصر شاہ، سردار شاہ، سعید غنی، جام خان شورو اور دیگر شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 1130773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130773/دنیا-کی-کوئی-طاقت-پاک-ایران-تعلقات-خراب-نہیں-کرسکتی-بلاول-بھٹو-ایرانی-صدر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org