QR CodeQR Code

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا

24 Apr 2024 04:20

ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لینے کے ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ چینی کی طلب و رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دیئے گئے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے دونوں تجاویز میں فرق کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ چینی کی طلب و رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1130692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130692/وزیراعظم-کی-زیر-صدارت-اجلاس-شوگر-برآمد-درخواست-کا-جائزہ-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org