QR CodeQR Code

قومی اسمبلی کا اجلاس آج، آصف علی زرداری کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش ہوگی

24 Apr 2024 03:43

وزیر قانون اعظم صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کریں گے جبکہ صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہو گا، اجلاس میں صدر آصف زرداری کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ ایوان میں ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر تجاوزات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کریں گے جبکہ صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔ مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1130690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130690/قومی-اسمبلی-کا-اجلاس-ا-ج-ا-صف-علی-زرداری-کے-خطاب-پر-اظہار-تشکر-کی-تحریک-پیش-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org