QR CodeQR Code

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی سے حیران کن ملاقات

24 Apr 2024 01:05

یہ واقعہ اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ اس قدر ہائی پروفائل سطح پر غیر ملکی صدوُر عموماً وائس چانسلرز سے ملاقات نہیں کرتے اور مہمان صدر ابراہیم رئیسی کا پروٹوکول ہٹا کر ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کرنا یقینی طور پر ایک منفرد واقعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی، اس موقع پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ ایرانی صدر نے ڈگری دیئے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور پروٹوکول کو ہٹا کر اُن سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے ڈاکٹر خالد عراقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ جواباً کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے گاڈ بلیس یوُ (خدا آپ پر مہربان ہوں) کہا۔ یہ واقعہ اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ اس قدر ہائی پروفائل سطح پر غیر ملکی صدوُر عموماً وائس چانسلرز سے ملاقات نہیں کرتے اور مہمان صدر ابراہیم رئیسی کا پروٹوکول ہٹا کر ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کرنا یقینی طور پر ایک منفرد واقعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130668/ایرانی-صدر-سید-ابراہیم-رئیسی-کی-وائس-چانسلر-کراچی-یونیورسٹی-سے-حیران-کن-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org