QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدلیہ میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رد عمل دینے کا متفقہ فیصلہ

23 Apr 2024 21:26

6 ججوں کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئےخط کے معاملہ پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام تجاویز متفقہ طور پر سپریم کورٹ کو بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رسپانس دینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔ 6 ججوں کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط کے معاملہ پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔ جسٹس محسن کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار شریک ہوئے۔ اجلاس میں جسٹس سردار اعجاز، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت، جسٹس میاں گل حسن نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام تجاویز متفقہ طور پر سپریم کورٹ کو بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1130624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130624/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-عدلیہ-میں-کسی-بھی-مداخلت-پر-ادارہ-جاتی-رد-عمل-دینے-متفقہ-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org