QR CodeQR Code

مسلمانوں نے ہی بھارت کو تاج محل، قطب مینار، لال قلعہ، جامع مسجد اور چار مینار دئے ہیں، اکبر الدین اویسی

23 Apr 2024 20:17

مودی کے تبصروں کو اسلاموفوبک اور تفرقہ انگیز قرار دے کر حذب اختلاف کے لیڈروں نے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے اکبر الدین اویسی نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس قوم کو تاج محل، قطب مینار، لال قلعہ، جامع مسجد اور چار مینار دیا، ہم نے اس قوم کو سجایا ہے اور ہم دراندازی کرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق اس قوم سے ہے، یہ قوم ہماری ہے اور ہماری رہے گی۔ واضح رہت کہ نریندر مودی نے راجستھان میں ایک انتخابی ریلی کے دوران متنازعہ ریمارکس دیئے جہاں انہوں نے ہندوستان میں مسلمانوں کو ’درانداز‘ قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن پارٹی ملک کی دولت ان لوگوں میں تقسیم کرے گی جن کے زیادہ بچے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے اس ریمارک کا بھی حوالہ دیا کہ ملک کے وسائل پر اقلیتی برادری کا پہلا دعویٰ ہے۔

ان تبصروں کو اسلاموفوبک اور تفرقہ انگیز قرار دے کر بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ حزب اختلاف کے لیڈروں اور حقوق انسانی کے لیڈروں نے مسلمانوں کے خلاف نقصاندہ دقیانوسی تصورات کو برقرار رکھنے کے لئے مودی کی تقریر کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے بیانات نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا ہے، جس میں مسلمانوں کے خلاف ممکنہ تشدد کو بھڑکانے کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے پیر کے روز راجستھان میں اپنی انتخابی تقریر میں نریندر مودی کے ریمارکس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ بانسواڑہ میں اتوار کو مودی کی تقریر سے متعلق سوالات پر پولنگ پینل کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130560/مسلمانوں-نے-ہی-بھارت-کو-تاج-محل-قطب-مینار-لال-قلعہ-جامع-مسجد-اور-چار-دئے-ہیں-اکبر-الدین-اویسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org