ایران کے ساتھ عدالتی معاونت سمیت 8 سمجھوتوں پر دستخط
سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے کی توثیق، فلموں کا تبادلہ بھی ہوگا
23 Apr 2024 11:27
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اسٹنڈرڈ کنٹرول اتھارٹی اور ایران کی نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ جس میں وزیراعظم پاکستان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شرکت کی۔ دنوں ملکوں کے درمیان آٹھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کے سمجھوتے کی توثیق کی گئی، عدالتی معاونت کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزارت سمندر پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی اور ایران کی کو آپریٹو اور سوشل ویلفیئر کےدرمیان معاہدوں پر سائن ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1130523