QR CodeQR Code

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے

23 Apr 2024 08:39

ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے ملاقات ہوگی جبکہ ایرانی صدر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی ملیں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائیگا، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دینگے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بھی ان کی ایک تقریب میں شرکت شیڈول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنے دورہ پاکستان کے سلسلہ میں آج لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے ملاقات ہوگی جبکہ ایرانی صدر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی ملیں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائیگا، ڈاکٹر ابراہیم رئیسی علامہ اقبال کے مزار پر بھی حاضری دینگے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بھی ان کی ایک تقریب میں شرکت شیڈول ہے۔ ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر لاہور میں مقامی تعطیل کی گئی ہے۔ یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز بند ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں بھی چھٹی کی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1130486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130486/ایرانی-صدر-ڈاکٹر-ابراہیم-رئیسی-لاہور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org