QR CodeQR Code

علی ناصر رضوی پنجاب سے ریلیو، آج آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالیں گے

22 Apr 2024 09:45

قبل ازیں پنجاب حکومت نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پنجاب اور وفاق میں معاملات طے پانے پر پنجاب نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کر دیا۔ علی ناصر رضوی آج بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے کے آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کو ریلوینگ آرڈر موصول ہو گیا ہے۔  علی ناصر رضوی کو وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پنجاب اور وفاق میں معاملات طے پانے پر پنجاب نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کر دیا۔ علی ناصر رضوی آج بطور آئی جی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی ناصر رضوی کو وفاق میں ذمہ داری دلوائی ہے جبکہ پنجاب حکومت انہیں ریلیو نہیں کرنا چاہتی تھی۔ بعدازاں باہمی گفت و شنید کے بعد پنجاب نے علی ناصر رضوی کو ریلیو کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ سید علی ناصر رضوی سانحہ 9 مئی کے بعد لاہور میں تحریک انصاف کیخلاف آپریشن میں پیش پیش رہے تھے، اس دوران ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 1130277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130277/علی-ناصر-رضوی-پنجاب-سے-ریلیو-ا-ج-ا-ئی-جی-اسلام-ا-باد-کا-چارج-سنبھالیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org