QR CodeQR Code

سرینگر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

22 Apr 2024 09:44

ذرائع کے مطابق چھاپوں میں ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو تنازعہ کشمیر کے حل، امن اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرینگر شہر میں کم از کم نو مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپوں میں ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو تنازعہ کشمیر کے حل، امن اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ چھاپے پہلے سے درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1130276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130276/سرینگر-میں-کئی-مقامات-پر-این-آئی-اے-کے-چھاپے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org