QR CodeQR Code

سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایرانی و پاکستانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

22 Apr 2024 07:52

اسحاق ڈار سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ایران و پاکستان کی حکومتوں کے درمیان مختلف شعبوں میں بے شمار ایسے معاہدے و تعاون کی قرار دادیں موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کی عوام کے مفاد اور باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان" نے اپنے پاکستانی ہم منصب "اسحاق ڈار" سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران اسحاق ڈار نے ایران کے صدر "آیت‌ الله سید ابراہیم رئیسی" کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس دورے کو دونوں ہمسایہ اور مسلمان ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم موڑ قرار دیا۔ اس موقع پر حسین امیر عبداللهیان نے سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے لئے اسلام آباد کے اقدامات اور کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے دیرینہ دلچسپی سمیت مختلف سماجی، ثقافتی اور دینی مشترکات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خوش قسمتی سے ایران و پاکستان کی حکومتوں کے درمیان مختلف شعبوں میں بے شمار معاہدے اور تعاون کی قرار دادیں موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کی عوام کے مفاد و باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130264/سید-ابراہیم-رئیسی-کے-دورہ-پاکستان-موقع-پر-ایرانی-پاکستانی-وزرائے-خارجہ-درمیان-ٹیلیفونک-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org