QR CodeQR Code

ایران کیخلاف اسرائیلی حملہ "انتہائی کمزور" تھا، انتہاء پسند صیہونی وزیر کی دہائی جاری

21 Apr 2024 22:52

غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جرائم کے جواب میں 300 سے زائد ڈرون طیاروں اور کروز و بیلسٹک میزائلوں کیساتھ مقبوضہ فلسطین کی جغرافیائی گہرائی میں واقع اسرائیلی فوجی مراکز کیخلاف انجام پانیوالے ایرانی حملے (وعدۂ صادق) کے جواب میں ایرانی شہر اصفہان پر "مائیکرو ڈرون" طیاروں کے ذریعے کئے جانیوالے اسرائیلی حملے کو "مضحکہ خیز" قرار دیئے جانے پر مبنی اپنے بیان کے ناقدین کے جواب میں اسرائیلی وزیر داخلی سلامتی نے دہائی دیتے ہوئے لکھا ہیکہ میں "داستان سرائی" نہیں کرنا چاہتا اور اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ ایران کیخلاف اسرائیل کا حملہ "انتہائی مضحکہ خیز" تھا!!


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جرائم پر انجام پانے والے وسیع ایرانی حملے (وعدۂ صادق) کے جواب میں "مائیکر ڈرون" طیاروں کے ذریعے اسرائیلی حملے کو "انتہائی مضحکہ خیز" قرار دینے والے اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر نے اپنے ناقدین کے جواب میں ایک مرتبہ پھر اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ ایران کے خلاف اسرائیل کا ردعمل "انتہائی کمزور" تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے تازہ بیان میں اتمار بن گویر کا لکھنا ہے کہ میں اسرائیلیوں کو منگھڑت "داستانیں" نہیں سنانا چاہتا۔ انتہاء پسند صیہونی وزیر نے لکھا کہ صیہونی میڈیا کے دعووں کے برعکس، میرے بیانات ایرانیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہے کیونکہ یہ جاننے کے لئے کہ ان کے ملک میں کیا ہو رہا ہے، انہیں میری کوئی ضرورت نہیں!

اتمار بن گویر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ آخری چیز کہ جس کی اسرائیل (کے خاتمے) کو ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ایران کی جانب سے سینکڑوں میزائلوں کے لانچ کئے جانے کو "ایک کمزور جواب" ملے، جیسا کہ برسوں قبل حماس کے خلاف بھی یہی کیا گیا تھا اور (انتہائی کمزور ردعمل ظاہر ہوا تھا) درحالیکہ ایران کے میزائل لانچ کا بھرپور جواب دیا جانا چاہیئے تاکہ ایسی صورتحال دوبارہ پیش نہ آئے!

بن گویر نے لکھا کہ گزشتہ 2 دنوں سے (اسرائیلی) میڈیا نے جمعے کے دن کے (میرے) پیغام کی وجہ سے ایک لمحے کے لئے بھی مجھ پر حملہ بند نہیں کیا۔۔ میں اسرائیلی عوام کو "کہانیاں" سنانا نہیں چاہتا!

صیہونی وزیر کا مزید لکھنا تھا کہ اسرائیلی حکام اور اس کے سکیورٹی ماہرین نے برسوں جھوٹ بولا ہے کہ "حماس کمزور ہو چکی ہے اور اسرائیل نے اس گروپ کے خلاف تباہ کن حملے کئے ہیں" لیکن 7 اکتوبر کے حملے (طوفان الاقصی) نے ثابت کر دیا ہے کہ حماس ہرگز کمزور نہیں ہوئی تھی!!

اپنے پیغام کے آخر میں بن گویر نے لکھا کہ میں سچ کا پرچار جاری رکھوں گا یہانتک کہ اگر یہ ہمیشہ ہی کچھ لوگوں کو اچھا نہ لگے اور یہ جو بائیڈن و رائے عامہ کے "انجینئرز" کی جانب سے ارسال کردہ "پیغامات" سے میل بھی نہ کھاتا ہو!!


خبر کا کوڈ: 1130201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130201/ایران-کیخلاف-اسرائیلی-حملہ-انتہائی-کمزور-تھا-انتہاء-پسند-صیہونی-وزیر-کی-دہائی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org