QR CodeQR Code

غاصب صہیونی فوج کے سرور ہیک، 2 لاکھ سے زائد خفیہ دستاویزات ہتھیا لی گئیں

20 Apr 2024 14:41

عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انانیمس ہیکرز نے غاصب اسرائیلی فوج کے ریزرو انفراسٹرکچر کے مختلف حصوں سے اہم خفیہ معلومات پر مشتمل 2 لاکھ سے زائد خفیہ دستاویزات ہتھیا لی ہیں


اسلام ٹائمز۔ عبرانی ای مجلے روٹر (Rotter) نے اعلان کیا ہے کہ ایک نامعلوم ہیکر گروپ نے غاصب صیہونی فوج (IDF) کی 18 گیگا بائٹ حجم پر مشتمل کلاسیفائیڈ معلومات چوری کر لی ہیں۔

انکشاف شدہ معلومات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ غاصب صہیونی فوج کے ریزرو انفراسٹرکچر سے 2 لاکھ سے زائد اہم خفیہ دستاویزات کہ جن میں ملازمین کی شناختی معلومات، خفیہ مقامات کی لوکیشن اور اندرونی ہدایات وغیرہ شامل تھیں، ہتھیا لی گئی ہیں۔
 

واضح رہے کہ طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک مزاحمتی محاذ کی جانب سے جعلی صیہونی رژیم کے بنیادی ڈھانچے کے پر متعدد سائبر حملے انجام پا چکے ہیں جن میں بڑی مقدار میں خفیہ و حساس معلومات بھی حاصل کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1129938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129938/غاصب-صہیونی-فوج-کے-سرور-ہیک-2-لاکھ-سے-زائد-خفیہ-دستاویزات-ہتھیا-لی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org