QR CodeQR Code

شہباز شریف کا شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ

20 Apr 2024 01:29

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو بتایا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال کا مقابلہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔  وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان  کو بتایا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہا۔ دونوں راہنماؤں نے کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1129832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129832/شہباز-شریف-کا-شیخ-محمد-بن-زید-النہیان-سے-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org