QR CodeQR Code

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہوگی

20 Apr 2024 00:13

صدر پاکستان نے گزشتہ روز قائم مقام چیف جسٹس کی مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس ہفتہ کو مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہو گی۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نومنتخب چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیں گے، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 15 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گزشتہ روز جسٹس اشتیاق ابراہیم کی مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم ہفتہ کو مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1129822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129822/چیف-جسٹس-پشاور-ہائیکورٹ-اشتیاق-ابراہیم-کی-تقریب-حلف-برداری-ہفتہ-کو-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org