QR CodeQR Code

ہم مشرق وسطی کے مسائل پر ایران کیساتھ باہمی مشاورت جاری رکھینگے، سرگئے ریابکوف

19 Apr 2024 21:52

روسی ڈپٹی وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہیکہ ماسکو و تہران جوہری سلامتی سمیت تمام مسائل پر باہم رابطے میں ہیں


اسلام ٹائمز۔ روسی ڈپٹی وزیرخارجہ سرگئے ریابکوف نے اعلان کیا ہے کہ روس، مشرق وسطی کے تمام مسائل پر ایران کے ساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

روسی خبررساں ایجنسی ٹاس (TASS) کے ساتھ گفتگو میں سرگئے ریابکوف کا کہنا تھا کہ ہم ایرانیوں کے ساتھ وسیع مسائل پر رابطے میں ہیں۔ روسی ڈپٹی وزیرخارجہ نے کہا کہ قدرتی طور پر، ہماری بات چیت میں جوہری تحفظ و سلامتی کے امور شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی، روس و ایران کو مشرق وسطی کی عمومی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس خطے میں ہونے والے تمام واقعات کی تفصیلات پر بات چیت کرنے کے نئے مواقع بھی ملیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان مشاورتوں کے دائرہ کار، سطح اور نظام الاوقات کے بارے مزید کوئی وضاحت فراہم کئے بغیر سرگئے ریابکوف نے صرف اتنا ہی کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129797/ہم-مشرق-وسطی-کے-مسائل-پر-ایران-کیساتھ-باہمی-مشاورت-جاری-رکھینگے-سرگئے-ریابکوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org