QR CodeQR Code

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

19 Apr 2024 20:01

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈالر کی قدر کاروباری ہفتے کے آخری انٹربینک میں 15 پیسے کم ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کا معمولی اضافہ ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 279.66 روپے سے بڑھ کر 279.68 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ میں دیگر کرنسیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ یورو کی قدر میں 65 پیسے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یورو کی قدر 296.25 روپے سے کم ہو کر 295.60 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 1.11 روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 346.49 روپے سے کم ہوکر 345.38 روپے پر آگئی۔
 


خبر کا کوڈ: 1129780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129780/پاکستانی-روپے-کے-مقابل-امریکی-ڈالر-کی-قدر-میں-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org