QR CodeQR Code

چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں، خرم نواز گنڈاپور

19 Apr 2024 16:05

سیکرٹری جنرل پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کو ناحق قتل کرنے والوں کو ان کے کئے کی سزا ملنی چاہیئے،نظام انصاف کی توقیر کی بحالی کے لئے مقتولین کے ورثا کو انصاف دینا ناگزیر ہے، 9 سال کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی غیر جانبدار تفتیش نہیں ہوئی، لاہور ہائی کورٹ میں 4 سال سے اپیلیں التوا کا شکار ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بھی استدعا ہے کہ وہ زیر التوا اپیلوں پر فیصلہ کریں تاکہ انصاف کا عمل آگے بڑھ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں، بے گناہوں کو ناحق قتل کرنے والوں کو ان کے کئے کی سزا ملنی چاہیئے،نظام انصاف کی توقیر کی بحالی کے لئے مقتولین کے ورثا کو انصاف دینا ناگزیر ہے، 9 سال کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی غیر جانبدار تفتیش نہیں ہوئی، لاہور ہائی کورٹ میں 4 سال سے اپیلیں التوا کا شکار ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی استدعا ہے کہ وہ زیر التوا اپیلوں پر فیصلہ کریں تاکہ انصاف کا عمل آگے بڑھ سکے، ہم قانون پسند لوگ ہیں اسی لیے اپنے شہدا کا انصاف عدالت سے مانگ رہے ہیں۔
 
دریں اثنا خرم نواز گنڈاپور نے حالیہ بارشوں،لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی انسانوں جانوں کے نقصان پر لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔خرم نواز گنڈاپور نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی،لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔خرم نواز گنڈاپور نے مطالبہ کیا کہ ایمرجنسی اقدامات کے تحت متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچایا جائے اور متاثرین کی مدد کی جائے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں باغات اور فصلوں کے نقصان پر کسانوں،کاشتکاروں کی فوری مدد کی جائے تاکہ متاثرہ لوگوں کے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 1129733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129733/چیف-جسٹس-پاکستان-سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-کے-شہدا-ورثا-کو-انصاف-دلوائیں-خرم-نواز-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org