QR CodeQR Code

حکومت ضمنی الیکشن میں خوفزدہ ہے، بابر اعوان

19 Apr 2024 11:32

احاطہ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمارے امیداروں کو ووٹرز سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، ہمارے امیدوار ووٹرز سے مل نہیں سکتے، حلقے میں نہیں جا سکتے، یہ کیسی لیول پلینگ فیلڈ ہے، ہمیں جو بنیادی حق آئین کا دیا ہوا ہے، وہ بھی نہیں دیا جا رہا، آئین نے جلسہ جلوس کی اجازت دے رکھی ہے، مگر ہمیں نہیں کرنے دیئے جا رہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ممتاز قانون دان بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیزن ٹو آچکا ہے، جس میں ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی گی تھی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ فارم 47 میں تبدیلیاں ہوئیں، جس کے بعد حکومت بنی، ضمنی الیکشن میں حکومت خوفزدہ ہے، یہاں تک کہ ہمارے امیداروں کو ووٹرز سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، ہمارے امیدوار ووٹرز سے مل نہیں سکتے، حلقے میں نہیں جا سکتے، یہ کیسی لیول پلینگ فیلڈ ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو بنیادی حق آئین کا دیا ہوا ہے، وہ بھی نہیں دیا جا رہا، آئین نے جلسہ جلوس کی اجازت دے رکھی ہے، مگر ہمیں نہیں کرنے دیئے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف حکومتی امیدوار گھر سے نہیں نکل رہا، کیونکہ حکومتی امیدوار کو پتہ ہے کہ باہر ووٹر کی کیا صورتحال ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جب سے سیزن ٹو حکومت آئی مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، آٹا میں مال بنایا گیا، اب انڈیا میں بھی الیکشن ہو رہا ہے، وہاں پر دھاندلی کا شور نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ 97 کڑور بھارتی ووٹرز نے ووٹ ڈالے، وہاں کوئی الیکشن کمیشن پر اعتراض نہیں کرتا، کیونکہ وہ سب کام آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1129680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129680/حکومت-ضمنی-الیکشن-میں-خوفزدہ-ہے-بابر-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org