QR CodeQR Code

جی بی حکومت کیخلاف جلد عوامی دنگل سجے گا، کاظم میثم

18 Apr 2024 18:01

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تاجر براداری کی بزنس تباہ ہوچکی ہے اور عوام شدید متاثر ہیں، سکردو کو موجودہ حکومت نے جہاں دیگر محرومیاں دی ہیں وہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ خصوصی توجہ کے ساتھ دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ سکردو میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر حکومت فوری نوٹس لے۔ پورے جی بی میں اس موسم میں بھی ریکارڈ لوڈشیڈنگ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تاجر براداری کی بزنس تباہ ہوچکی ہے اور عوام شدید متاثر ہیں، سکردو کو موجودہ حکومت نے جہاں دیگر محرومیاں دی ہیں وہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ خصوصی توجہ کے ساتھ دی ہے، تاجر برادری کے علاوہ عام صارفین بھی احتجاج کے لیے سڑکوں پہ آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہی کارکردگی تھی جس کے لیے اداروں نے حکومت گرائی تھی۔ لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے حکمران جماعتیں سنجیدہ ہو جائیں، گلگت بلتستان حکومت کے خلاف جلد عوامی دنگل سجتا نظر آ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129513/جی-بی-حکومت-کیخلاف-جلد-عوامی-دنگل-سجے-گا-کاظم-میثم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org