QR CodeQR Code

پاکستان کیخلاف گریٹ گیم کیوجہ سے ملک بقاء کے مسئلے سے دوچار ہے، شاندانہ گلزار

پی ٹی آئی میں دو گروپس بن گئے ہیں

18 Apr 2024 06:21

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ امریکا اور چین کا مسئلہ نہیں کہ اس ملک کو کس طرح چلانا ہے، عوام کی رائے کی عزت نہیں ہوگی تو یہ ملک کتنی دیر رہ پائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پانچ وزرائے اعظم کو شہید کردیا گیا،پی ٹی آئی میں دو گروپس بن گئے ہیں، ایک سمجھدار جو ذرا عمر والے لوگ ہیں، دوسرے ہم جو اپنے آپ کو خانسٹ کہتے ہیں، پاکستان کیخلاف گریٹ گیم کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معدنیات کا خزانہ ہے، پاکستان اپنی بقاء کے مسئلے سے دوچار ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ امریکا اور چین کا مسئلہ نہیں کہ اس ملک کو کس طرح چلانا ہے، عوام کی رائے کی عزت نہیں ہوگی تو یہ ملک کتنی دیر رہ پائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1129387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129387/پاکستان-کیخلاف-گریٹ-گیم-کیوجہ-سے-ملک-بقاء-کے-مسئلے-دوچار-ہے-شاندانہ-گلزار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org