QR CodeQR Code

تجویز ہے کہ نواز شریف پارٹی صدارت خود سنبھالیں، مسلم لیگ (ن)

18 Apr 2024 05:20

سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں کا خیال ہے نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے سے پیدا ہونے والی مایوسی کا سدباب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سنبھالنے کی تجویز دی ہے، نواز شریف نے اس تجویز کو مثبت طریقے سے سنا لیکن حتمی فیصلہ نہیں کیا، امکان ہے کہ آئندہ دو ماہ تک نواز شریف پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رہنماؤں کا خیال ہے نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے سے پیدا ہونے والی مایوسی کا سدباب کیا جائے۔ پارٹی کی مضبوطی کیلئے نواز شریف ارکان پارلیمنٹ اور ورکرز سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل سنیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز حکومتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، امکان ہے کہ آئندہ دوماہ تک نواز شریف پارٹی کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129382/تجویز-ہے-کہ-نواز-شریف-پارٹی-صدارت-خود-سنبھالیں-مسلم-لیگ-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org