QR CodeQR Code

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات 

18 Apr 2024 00:15

پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر گلگت بلتستان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی۔ 


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے آج پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی، پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 1129366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129366/گورنر-گلگت-بلتستان-سید-مہدی-شاہ-کی-چیئرمین-سینٹ-یوسف-رضا-گیلانی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org