QR CodeQR Code

کوئٹہ، وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑک اور اسکول کی بندش پر پابندی عائد

17 Apr 2024 22:09

آئینی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے عدالت عالیہ بلوچستان نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکوں اور اسکولز کی بندش پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور اسکولز کی بندش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے دیا۔ ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وی آئی پیز کی سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے۔ کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران بازار، شاہرائیں، اسکولز بند نہ کئے جائیں۔ جبکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی معمول کے مطابق روانگی یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے آئینی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1129319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129319/کوئٹہ-وی-آئی-پی-موومنٹ-کے-دوران-سڑک-اور-اسکول-کی-بندش-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org