QR CodeQR Code

فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی، کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ ملک واپسی پر گرفتار

13 Apr 2024 16:42

لیبیا سے آنے والے 3 ملزمان کی شناخت پر بلال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان لیبیا سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بائیس مارچ دو ہزار چوبیس کو کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائی سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق 22 مارچ 2024 کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ لیبیا سے آنے والے 3 ملزمان کی شناخت پر بلال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان لیبیا سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت رفتار ندیم عباس، محمد اویس اور ضیغم کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ایجنٹ انٹرنیشنل گینگ کے کارندوں سے رابطے میں تھا۔


خبر کا کوڈ: 1128217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128217/فیصل-آباد-ائرپورٹ-پر-کارروائی-کشتی-حادثے-میں-ملوث-ایجنٹ-ملک-واپسی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org