QR CodeQR Code

بہاولنگر واقعہ

تحقیقات کے بعد اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پاک فوج

12 Apr 2024 23:28

آئی ایس پی آر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بہاول نگر میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات اور واقعے کے ذمے داروں کا تعین کرنے کےلیے سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بہاول نگر کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا اعلان کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بہاول نگر میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات اور واقعے کے ذمے داروں کا تعین کرنے کےلیے سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تحقیقات کے بعد اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بہاول نگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پولیس اور عسکری حکام کے تعاون سے مسئلہ بروقت حل کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بعض عناصر نے تقسیم پیدا کرنے کےلیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مذموم مقاصد کے لیے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1128162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128162/تحقیقات-کے-بعد-اختیارات-کا-ناجائز-استعمال-کرنے-والوں-خلاف-کارروائی-ہوگی-پاک-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org