QR CodeQR Code

ایرانی حملے کا خطرہ، امریکا نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی

12 Apr 2024 19:09

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایرانی ہم منصب پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایران گذشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر اگلے ایک سے دو روز میں جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے خدشے کے باعث امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم)، تل ابیب اور بیئر السبع تک محدود کر دی ہے۔

روس نے بھی اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ اور بالخصوص اسرائیل، لبنان اور  فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایرانی ہم منصب پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایران گذشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1128147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128147/ایرانی-حملے-کا-خطرہ-امریکا-نے-اسرائیل-میں-اپنے-شہریوں-کی-نقل-حرکت-محدود-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org