QR CodeQR Code

کرسچن رائیٹس ڈیفنس کونسل کی مظلوم فلسطینیوں کیلئے دعائیہ تقریبات

پاکستانی مسیحی رہنما کی مغربی ممالک سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

12 Apr 2024 18:32

دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی رہنماء عادل جارج مٹو نے کہا کہ اسرائیلی مظالم نے عالم انسانیت بھی شرمندہ کر دیا ہے، غزہ میں اسرائیلی قتل و غارتگری انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرسچن رائٹس ڈیفنس کونسل (سی آر ڈی سی) کی اپیل پر عید الفطر کے روز کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور، فیصل آباد سمیت ملک بھر کے گرجا گھروں میں غزہ کے مظلوم عوام کو اسرائیلی افواج کے مظالم سے تحفظ کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، اس سلسلے کی مرکزی تقریب کا اہتمام اختر کالونی کراچی کے گرجا گھر میں کیا گیا۔ مرکزی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسچن رائٹس ڈیفنس کونسل کے چیئرمین عادل جارج مٹو نے کہا کہ غزہ کے مظلوم شہریوں پر اسرائیلی افواج کے ہولناک مظالم پر عالم انسانیت خون کے آنسو رو رہی ہے، مگر اسرائیل کے سفاک حکمرانوں کے دل میں ذرا بھی ترس نہیں آ رہا ہے، روز بروز اسرائیلی حکمرانوں کی سفاکیت بڑھتی جا رہی ہے۔ دعائیہ تقریب میں اسرائیلی افواج کے مظالم بیان کرتے ہوئے کرسچن رائٹس ڈیفنس کونسل کے چیئرمین عادل جارج مٹو آبدیدہ ہوگئے۔

مسیحی رہنما نے کہا کہ اسرائیلی حکمرانوں کے حکم پر امتیاز اسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں اور شہری آبادیوں کو بھی فضائی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، غزہ کا کوئی بھی مقام شہریوں کے پناہ لینےیلئے محفوظ نہیں رہا ہے، غزہ میں مصوم بچے دودھ نہ ملنے پر بھوک سے بلک رہے ہیں، اسپتالوں میں دوائیں نہ ملنے پر مریض تڑپ رہے ہیں، اسرائیلی افواج اور عوام کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مزاحمت کر رہے ہیں اور امدادی رضاکاروں کو جان سے مارنے کی کوششوں میں رہتے ہیں، اسرائیلی مظالم نے عالم انسانیت بھی شرمندہ کر دیا ہے، غزہ میں اسرائیلی قتل و غارتگری انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام ہے۔ کرسچن رائیٹس ڈیفنس کونسل کے چیئرمین عادل جارج مٹو نے یورپی ممالک سے تمام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1128135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128135/پاکستانی-مسیحی-رہنما-کی-مغربی-ممالک-سے-اسرائیلی-مصنوعات-کے-بائیکاٹ-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org