QR CodeQR Code

کراچی، علامہ شبیر میثمی کی علامہ ناظر تقوی سے ملاقات

11 Apr 2024 19:55

ملاقات کے دوران علامہ شبیر میثمی نے علامہ ناظر تقوی سے انکے فرزند کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان مختلف اہم تنظیمی و دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کراچی میں مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی، معروف سماجی شخصیت سرور علی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ شبیر میثمی نے ملاقات کے دوران علامہ ناظر عباس تقوی سے انکے فرزند کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان مختلف اہم تنظیمی و دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1128006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128006/کراچی-علامہ-شبیر-میثمی-کی-ناظر-تقوی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org