QR CodeQR Code

شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے، خالد مقبول صدیقی

11 Apr 2024 15:15

ایک بیان میں کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یاب کریں، زخمیوں کے علاج و معالجے کے ہر ممکن اقدامات سرکاری سطح پر فی الفور کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افسوسناک شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے معاوضے کا اعلان و بندوبست کیا جائے۔ جاری کئے گئے بیان میں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے شاہ نورانی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یاب کریں۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کے ہر ممکن اقدامات سرکاری سطح پر فی الفور کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1127993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127993/شاہ-نورانی-حادثے-میں-جاں-بحق-افراد-کے-لواحقین-کو-معاوضہ-دیا-جائے-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org