QR CodeQR Code

لبنان اور شام پر حملوں کے بارے میں اسرائیلی فوج کا بیان

10 Apr 2024 22:43

اسرائیلی فوج نے آج علی الصبح دعوی کیا ہیکہ اسنے شام اور لبنان کے جنوبی علاقوں میں حزب اللہ سے متعلق ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے گذشتہ شام جنوبی لبنان کے ساتھ ساتھ شام کے جنوبی علاقوں پر بھی صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کی خبر دی تھی۔

اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں قابض صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے شام اور لبنان کے جنوبی علاقوں میں حزب اللہ سے متعلق ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق غاصب صیہونیوں نے شامی شہر درعا میں ایک فوجی اڈے پر حملے کا دعوی کیا ہے کہ جو مبینہ طور پر حزب اللہ فورسز کے زیر استعمال تھا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کی سرزمین پر انجام پانے والے ہر اقدام کی ذمہ دار شامی حکومت ہے اور ہم اس کے محاذ پر حزب اللہ کو تعینات ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنے دعووں میں اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا ہم نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ایک مقامات اور نگرانی کے انفراسٹرکچر پر بمباری کی ہے اور ہمارے توپخانے نے لبنان کے جنوب میں واقع الضہیرہ اور طیر حرفا کے علاقوں میں خطرات کو نشانہ بنایا ہے۔


-


خبر کا کوڈ: 1127910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127910/لبنان-اور-شام-پر-حملوں-کے-بارے-میں-اسرائیلی-فوج-کا-بیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org