QR CodeQR Code

پوری قوم عید کی خوشیوں میں مظلومین فلسطین و کشمیر کو بھی یاد رکھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

10 Apr 2024 18:45

اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے کہا کہ جب ہم مظلوم کشمیریوں بالخصوص فلسطینیوں پر کفار کے مظالم دیکھتے ہیں تو کلیجہ پھٹتا ہے، اُمہ کے بیشتر حکمران صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنا خصوصی کرم فرمائے تاکہ یہ مظلوم آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم عید کی خوشیاں مناتے ہوئے فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے مصائب ضرور یاد کرے اور عید کے اجتماعات میں خصوصی طور پر اِن معصوم اور بے گناہوں کے حق میں دعا کریں۔ اپنے بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ عید کی خوشی منانا حکم رسول پاک (ص) ہے لیکن جب ہم مظلوم کشمیریوں بالخصوص فلسطینیوں پر کفار کے مظالم دیکھتے ہیں تو کلیجہ پھٹتا ہے، اُمہ کے بیشتر حکمران صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنا خصوصی کرم فرمائے تاکہ یہ مظلوم آزاد فضائوں میں سانس لے سکیں۔


خبر کا کوڈ: 1127884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127884/پوری-قوم-عید-کی-خوشیوں-میں-مظلومین-فلسطین-کشمیر-کو-بھی-یاد-رکھے-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org