QR CodeQR Code

بھٹ شاہ،اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 47واں مرکزی کنونشن(1)

16 Feb 2018 12:00

4 روزہ سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں شروع ہوگیا ہے، جس میں سندھ بھر سے طلبا و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ کنونشن کا آغاز میں دعائے کمیل کے روح پرور و نورانی اجتماع سے ہوا، افتتاحی سیشن سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، انجنئیر حسین موسوی و دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 47 واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں شروع ہوگیا ہے، جس میں حیدرآباد، مٹیاری، میرپور خاص، عمر کوٹ، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، جامشور، دادو، کے این شاہ، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، رانی پور، نوشہرو فیروز، مورو، نوابشاہ، سکرنڈ سمیت سندھ بھر سے طلباء و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنونشن کا آغاز میں دعائے کمیل کے روح پرور و نورانی اجتماع سے ہوا، مولانا نثار عابدی نے دعائے کمیل کی تلاوت کی۔ کنونشن کے افتتاحی سیشن سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی، تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی و دیگر نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس کا مرکزی کنونشن 18 فروری تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 705133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/705133/1/بھٹ-شاہ-اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-47واں-مرکزی-کنونشن-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org