QR CodeQR Code

کوئٹہ، اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ

12 Feb 2018 22:54

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارت سرگرمیوں کا حجم 1 ارب 50 کروڑ ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔ ایران کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مابین سالانہ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر کے نفسیاتی حد تک پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی 39 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی، صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکز میر عاصم کرد گیلو، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء حاجی علی مدد، جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا عبدالحق ہاشمی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے نائب صدر عبدالولی کاکڑ، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارت سرگرمیوں کا حجم 1 ارب 50 کروڑ ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔ ایران کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مابین سالانہ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر کے نفسیاتی حد تک پہنچے۔


خبر کا کوڈ: 704350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/704350/1/کوئٹہ-اسلامی-انقلاب-کی-39ویں-سالگرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org