QR CodeQR Code

اہل تشیع اکابرین میں امن سرٹیفیکیٹس کی تقسیم

11 Jan 2017 23:13

ڈی پی او یاسر آفریدی کا تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ پولیس فورس ہر موقع پر عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے تعاون کے ساتھ ہی اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے اہل تشیع کے تمام تھلہ جات کے متولیان کو مدعو کیا۔ یاسر آفریدی نے تقریب میں موجود شرکاء کا گذشتہ محرم الحرام و چہلم میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس فورس ہر موقع پر عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے تعاون کے ساتھ ہی اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے سکے گی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں ضلعی پولیس کی طرف سے شیلڈ و سرٹییفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ضلع ناظم سمع اللہ علیزئی بھی شریک ہوئے۔ آخر میں شرکاء نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی، ڈیرہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شہر اور ملک میں امن و امان کیلئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 599257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/599257/1/اہل-تشیع-اکابرین-میں-امن-سرٹیفیکیٹس-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org