QR CodeQR Code

اسکردو القدس (1)

25 Jul 2014 17:45

اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام بلتستان کے 17 مقامات پر ریلیاں برآمد ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح بلتستان ڈویژن کے طول و عرض میں بھی عالمی "یوم القدس" روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام بلتستان کے 17 مقامات پر ریلیاں برآمد ہوئیں۔ بلتستان میں مرکزی القدس ریلی مرکزی انجمن امامیہ بلتستان کے زیراہتمام امامیہ جامع مسجد اسکردو سے یادگار شہداء اسکردو تک نکالی گئی۔ القدس ریلی سے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر زاہد مہدی، جے ایس او کے نمائندے، شیخ جواد حافظی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 401460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401460/1/اسکردو-القدس-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org