QR CodeQR Code

حسین امیر عبداللہیان کا دورہ پاکستان

29 Jan 2024 15:55

اب تک کی اطلاعات کے مطابق حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف "جنرل عاصم منیر" سے ملاقات کر چکے ہیں، جہاں دونوں ممالک اور خطے کی سکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئے۔


اسلام ٹائمز۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان" اپنے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، جہاں دارالحکومت "اسلام آباد" میں اُن کی ملاقات پاکستان کے نگران وزیر خارجہ "جلیل عباس جیلانی" سے ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں دونوں ممالک کے وفود سمیت نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف "جنرل عاصم منیر" سے ملاقات کر چکے ہیں، جہاں دونوں ممالک اور خطے کی سکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئے۔


خبر کا کوڈ: 1112356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1112356/1/حسین-امیر-عبداللہیان-کا-دورہ-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org