ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی قتلامریکہ نے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع اقدام اُٹھا کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، سینیٹر حافظ حمداللہامریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لیاڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنیکا اعلانیمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح قتل / مکمل کہانی جلد ہی صرف اسلام ٹائمز پر ۔ ۔ ۔اسرائیل کا دمشق کے قریب ایرانی فوجی اڈے پر حملہ"محبین اہلبیت (ع) اور تکفیریت" بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقاتہم نے اپنی حکمت اور دانائی سے تکفیریت کو گندگی کے ڈھیر پر پہنچا دیا، ہم آج 28 جماعتوں کی سربراہی کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقویبریکنگ نیوز / سعودی ولی عہد پر قاتلانہ حملہ / مکمل خبر اسلام ٹائمز پر ملاحظہ کریںلاپتہ افراد کے حق میں آواز اُٹھانا جُرم بن گیا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کو اغواء کر لیا گیا
 
 
 

یا حبیبی یا حسین

حسین منی وانا من حسین  

امام حسین (ع) خانہء نبوت کا دمکتا ماہتاب

ان الحسین باب من ابواب الجنة

اہل بیت علیہم السلام نہج البلاغہ کی روشنی میں

فطرت(5)

نقوش حیات پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہم

فلسفہ بعثت پیغمبر اکرم ﷺ

بحران معنویت کا واحد حل سیرت پیغمبر (ص) کیطرف بازگشت

امام موسٰی کاظم (ع) کی سیرت میں توجہ طلب نکات

امام کاظم (ع) اور سخت ترین حالات میں غریبوں و ناداروں کی مسیحائی

تربیت اولاد کے انمول اصول

فطرت(3)

فطرت(2)

فطرت(1)

قیامت اور معاد کی حقیقت

کردار زینبی کی شناخت اور اپنانے کی ضرورت

جشن مولود کعبہ (ع) اور ہماری ذمہ داری

بے داغ سیاست کا حاکم کون؟

محترم مہینے اور ہماری ذمہ داری

حضرت امام محمد تقی (ع) کی مجاہدانہ زندگی

امام علی نقی (ع) اور ظالم حکمران

امام باقر العلوم (ع) اور حوزہ علمیہ کے طلاب

انا اعطیناک الکوثر

اسلام کی نظر میں دین اور دنیا میں رابطے کی نوعیت

حضرت فاطمۃ الزہراء و مکتب اہلبیت (ع) کی حفاظت

حضرت فاطمہ زہراء (س) اور حضرت مریم (س) کے فضائل کا تقابلی جائزہ

امام معصوم کے فضائل و کمالات

شیعت کے لبادہ میں برطانوی ایجنٹ یاسر الحبیب کے خطرناک کارنامے

 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Thursday 22 March 2018 - 19:41
Share/Save/Bookmark
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، خرم نواز گنڈاپور
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، خرم نواز گنڈاپور
 
 
پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پہلے دن سے ایک ہی موقف ہے خون کا بدلہ خون، دیت نہیں قصاص، شریف برادران اور رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سزائیں پائیں گے اور پھانسیاں چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بدنصیبی ہے کہ 14 بیگناہوں کے قاتلوں میں سے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اور دوسرا وزیر قانون ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چیف جسٹس شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے کردار ادا کریں، عوامی تحریک قاتلوں کیخلاف قانونی اور سیاسی جنگ لڑ رہی ہے جو انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔
 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن کیس میں اس وقت کے ڈی آئی جی آپریشن رانا عبدالجبار کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے جو مسلسل مفرور ہیں، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا جو سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار نے گرفتاری دے دی، پنجاب پولیس کے راؤ انوار کب کٹہرے میں لائے جائیں گے؟ وہ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شہباز شریف ہر کیس میں خود کو پیش کرنے کی بات کرتے ہیں مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کا ذکر نہیں کرتے، ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے بار دگر درخواست ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بھی نوٹس لیں، سانحہ کی ازسرنو تحقیقات کروائی جائیں، کیونکہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں جو نئے حقائق سامنے آئے ہیں ان پر تحقیق ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انصاف کیلئے سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے انتہائی صبر و تحمل کیساتھ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم کسی صورت قصاص کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فی الوقت انصاف کیلئے پوری توجہ قانونی جدوجہد پر ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پہلے دن سے ایک ہی موقف ہے خون کا بدلہ خون، دیت نہیں قصاص، شریف برادران اور رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سزائیں پائیں گے اور پھانسیاں چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بدنصیبی ہے کہ 14 بیگناہوں کے قاتلوں میں سے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اور دوسرا وزیر قانون ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چیف جسٹس شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے کردار ادا کریں، عوامی تحریک قاتلوں کیخلاف قانونی اور سیاسی جنگ لڑ رہی ہے جو انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔
 
خبر کا کوڈ: 713131