ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی قتلامریکہ نے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع اقدام اُٹھا کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، سینیٹر حافظ حمداللہامریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لیاڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنیکا اعلانیمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح قتل / مکمل کہانی جلد ہی صرف اسلام ٹائمز پر ۔ ۔ ۔اسرائیل کا دمشق کے قریب ایرانی فوجی اڈے پر حملہ"محبین اہلبیت (ع) اور تکفیریت" بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقاتہم نے اپنی حکمت اور دانائی سے تکفیریت کو گندگی کے ڈھیر پر پہنچا دیا، ہم آج 28 جماعتوں کی سربراہی کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقویبریکنگ نیوز / سعودی ولی عہد پر قاتلانہ حملہ / مکمل خبر اسلام ٹائمز پر ملاحظہ کریںلاپتہ افراد کے حق میں آواز اُٹھانا جُرم بن گیا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کو اغواء کر لیا گیا
 
 
 

امام معصوم کے فضائل و کمالات

شیعت کے لبادہ میں برطانوی ایجنٹ یاسر الحبیب کے خطرناک کارنامے

شیر خدا کی شیر دل بیٹی حضرت زینبؑ

غلو اور غالیان ائمہ معصومین علیہم السلام کی نظر میں

معصومہ اہل بیتؑ

غلو، غالی اور مقصر

مقام مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

علم اخلاق اسلامی

اہداف بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضرت محمد رسول اللہﷺکی ذاتِ گرامی

یہ وعدہ خدا ہے، نام حسین (ع) تا ابد زندہ رہیگا

عقیدہ ختم نبوت

اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہمارا معاشرہ

سامراء میں آئمہ اہلبیت کی مشکلات اور منجی بشریت

علوم و مراکز دینی کے احیاء میں امام رضا (ع) کا کردار

بعثت پیامبر (ص) کے اہداف و مقاصد

سفر گریہ

سفرِ عشق جاری ہے!

نجف سے کربلا۔۔۔ میں نے اسے کہا

زیارت امام حسین(ع)۔۔۔۔ گر تو برا نہ مانے

ایام عزا اور نجات دہندہ بشریت

امام زین العابدین کی حیات طیبہ کا اجمالی تذکرہ

امام صادق (ع) کا مقام امام ابو حنیفہ کی زبانی

استقبال ماہ رمضان المبارک

کن فیکن

حکومت، اسکے تقاضے اور موجودہ حکمران

زیارات معصومینؑ کی مخالفت، ذہنی فتور ہے

دینی مدارس، غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ

شناخت مجهولات کا منطقی راستہ

 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Monday 12 February 2018 - 19:10
Share/Save/Bookmark
نواز شریف اقتدار میں آنے کیلئے سیاسی جلسوں میں عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، معصوم نقوی
نواز شریف اقتدار میں آنے کیلئے سیاسی جلسوں میں عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، معصوم نقوی
 
 
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام محبت اور امن کا دین ہے، جس میں انتہاپسندی، دہشتگردی اور تکفیریت کی کوئی گنجائش نہیں، حضرت محمد مصطفی خاتم الانبیا اور اسلام آخری دین ہے، جس میں کسی کو کمی بیشی کی اجازت نہیں، قرآن مجید اور سنت رسول ہی مسلمانوں کی بہتر رہنمائی کیلئے موجود ہیں جبکہ اہلبیت اطہارعلیہم السلام سے محبت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کا احترام اہل سنت کے ایمان کا جز و ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کو عدالت اور ریاستی اداروں نے بے نقاب کر دیا ہے، نواز شریف اب سیاسی جلسوں میں عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں تاکہ آئندہ اقتدار میں آ سکیں مگر لوگوں اب بیوقوف نہیں بنیں گے، عوام صاف شفاف امیدواروں اور جماعتوں کو ووٹ دیں گے، جو ملک میں حقیقی اسلام کا نفاذ چاہتی ہیں، اسلام کو جمہوری انداز سے ہی نافذ کیا جا سکتا ہے، جس کیلئے جے یو پی نیازی علامہ شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کا پیغام ہر گھر پہنچائے گی اور اہلسنت کی بیداری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر امجد حسین چشتی سے مدینہ منورہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جہاں وہ حجاز مقدس میں عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں موجود ہیں۔ پیر معصو م نقوی نے کہا کہ اسلام محبت اور امن کا دین ہے، جس میں انتہاپسندی، دہشتگردی اور تکفیریت کی کوئی گنجائش نہیں، حضرت محمد مصطفی خاتم الانبیا اور اسلام آخری دین ہے، جس میں کسی کو کمی بیشی کی اجازت نہیں، قرآن مجید اور سنت رسول ہی مسلمانوں کی بہتر رہنمائی کیلئے موجود ہیں جبکہ اہلبیت اطہارعلیہم السلام سے محبت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کا احترام اہل سنت کے ایمان کا جز و ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ختم نبوت کے منکرین کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ آزاد کشمیر اسمبلی کا قادیانیوں کو کافر قرار دینا قابل تحسین اقدام ہے، جس کیلئے تمام پارلیمانی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے 1974ءکی قومی اسمبلی کی پیروی میں قانون سازی کرکے اپنے ایمان کی تکمیل کی کوشش کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ: 704305