ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی قتلامریکہ نے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع اقدام اُٹھا کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، سینیٹر حافظ حمداللہامریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لیاڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنیکا اعلانیمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح قتل / مکمل کہانی جلد ہی صرف اسلام ٹائمز پر ۔ ۔ ۔اسرائیل کا دمشق کے قریب ایرانی فوجی اڈے پر حملہ"محبین اہلبیت (ع) اور تکفیریت" بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقاتہم نے اپنی حکمت اور دانائی سے تکفیریت کو گندگی کے ڈھیر پر پہنچا دیا، ہم آج 28 جماعتوں کی سربراہی کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقویبریکنگ نیوز / سعودی ولی عہد پر قاتلانہ حملہ / مکمل خبر اسلام ٹائمز پر ملاحظہ کریںلاپتہ افراد کے حق میں آواز اُٹھانا جُرم بن گیا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کو اغواء کر لیا گیا
 
 
 

امام معصوم کے فضائل و کمالات

شیعت کے لبادہ میں برطانوی ایجنٹ یاسر الحبیب کے خطرناک کارنامے

شیر خدا کی شیر دل بیٹی حضرت زینبؑ

غلو اور غالیان ائمہ معصومین علیہم السلام کی نظر میں

معصومہ اہل بیتؑ

غلو، غالی اور مقصر

مقام مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

علم اخلاق اسلامی

اہداف بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضرت محمد رسول اللہﷺکی ذاتِ گرامی

یہ وعدہ خدا ہے، نام حسین (ع) تا ابد زندہ رہیگا

عقیدہ ختم نبوت

اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہمارا معاشرہ

سامراء میں آئمہ اہلبیت کی مشکلات اور منجی بشریت

علوم و مراکز دینی کے احیاء میں امام رضا (ع) کا کردار

بعثت پیامبر (ص) کے اہداف و مقاصد

سفر گریہ

سفرِ عشق جاری ہے!

نجف سے کربلا۔۔۔ میں نے اسے کہا

زیارت امام حسین(ع)۔۔۔۔ گر تو برا نہ مانے

ایام عزا اور نجات دہندہ بشریت

امام زین العابدین کی حیات طیبہ کا اجمالی تذکرہ

امام صادق (ع) کا مقام امام ابو حنیفہ کی زبانی

استقبال ماہ رمضان المبارک

کن فیکن

حکومت، اسکے تقاضے اور موجودہ حکمران

زیارات معصومینؑ کی مخالفت، ذہنی فتور ہے

دینی مدارس، غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ

شناخت مجهولات کا منطقی راستہ

 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Sunday 11 February 2018 - 16:16
Share/Save/Bookmark
ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے ایام
ایرانی عوام کا انقلاب اسلامی سے تجدید عہد، لاکھوں لوگ سڑکوں پر امڈ آئے
دینی، سیاسی، فوجی قیادت لوگوں کے ہمراہ
ایرانی عوام کا انقلاب اسلامی سے تجدید عہد، لاکھوں لوگ سڑکوں پر امڈ آئے
 
 
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عظیم ، انقلابی اورغیرتمند قوم 39 ویں جشن آزادی مذہبی اور قومی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے اور اب سے تھوڑی دیر قبل بڑی بڑی عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔ ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں حکومتی ارکان، مسلح افواج کے حکام، مذہبی رہنما،اہم شخصیات اور عوام کی بہت بڑی تعدادشریک ہوئی.
 
اسلام ٹائمز۔ اسلامی انقلاب کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر آج اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر شہر ہر قصبہ ، ہردیہات اور ہر گلی میں ریلیاں اور جلوسوں کا آغاز ہوگیا ہے- ریلیوں اور جلوسوں میں ایرانی قوم پورے جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کررہی ہے- ریلیوں میں شریک لاکھوں مرد و زن مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ہر ایرانی
ملک بھر میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریبات میں ملی نغمے، اور ملکی ثقافت کے فروغ پرمبنی پروگرام کا انعقاد کیا جارہاہے۔ بلاشبہ آج پوری ایرانی قوم اور آزاد منش اور حریت پسندوں کے لیے خوشی و مسرت کا دن ہے کیونکہ اس روز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایران نے ایک ظالم اور سامراجی شاہی حکومت سے آزادی حاصل کی تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور جلوسوں کا آغاز ہوا ہے جس میں ایرانی قوم پورے جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کررہی ہے جبکہ ریلیوں میں شریک لاکھوں مرد و زن مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے ہیں۔
کے ہاتھ میں کوئی نہ کوئی بینر یا سائن بورڈ ہے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج ہیں، رہبر کے فرمان پر جان قربان، ہم سب آپ کے سپاہی ہیں، خامنہ ای جیسے نعرے درج ہیں- ریلیوں میں شریک زیادہ تر افراد کے ہاتھ میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی تصاویر نظر آرہی ہیں- ایران بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں کی کوریج کے لئے دنیا کے مختلف ممالک سے ہزاروں صحافی ایران پہنچ گئے ہیں اورایرانی قوم کے جوش و جذبہ اور انقلاب کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اس سال کے 22 بھممن کی ریلی اور جلوسوں کی کوریج کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں صحافی اورفوٹوگرافر تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑے شہروں خاص کر تہران، مشہد، اصفہان، تبریز، زاہدان، قم ،اہواز۔۔۔۔۔ میں میلین مارچ جاری ہے، جس میں ہر کوئی اپنے طریقے سے انقلاب اسلامی کے ساتھ محبت کا اظہار کررہا ہے۔ واضح رہے کہ شمسی سال 22بھمن کو ہرسال ایران میں اسلامی انقلاب کا جشن منایا جاتا ہے اور سال بہ سال کچھ زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ ہی منایا جاتا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں آزادی اسکوائر پر عوام کےعظيم الشان اجتماع سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج امریکہ کو علاقائی اور عالمی سطح پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ اللہ تعالی نے ٹرمپ کے ذریعہ امریکہ کو عالمی سطح پر مزید رسوا کردیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پرحضرت امام خمینی (رہ) ، شہدائے انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج انقلاب اسلامی کے 40 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں انقلاب اسلامی آج ایک مضبوط اور تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے اورآج ایران کے اسلامی، اخلاقی اور منطقی نظریہ کو دنیا میں سلام پیش کیا جارہا ہے۔ ایران آج سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ، دفاعی شعبہ میں ، سیاسی شعبہ میں ، سماجی اور اجتماعی شعبہ میں پیشرفت اور کامیابی کی سمت گامزن ہے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کی تمام سیاسی اور اقتصادی چالوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا اور ایرانی قوم تمام مشکلات کے باوجود ملک کی تعمیر و ترقی کے شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہی ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ گذشتہ سال ہم نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر داعش دہشت گردوں کا علاقہ سے خاتمہ کیا اور ہم نے عراق اور شام کے عوام کی بھر پور مدد کی اور انھیں دہشت گردی کے شر سے بچانے میں ہم نے اہم کردار ادا کیا۔ ہم نے عراق اور شام کو توڑنے کے سلسلے میں امریکہ کی گھناؤنی کوششوں کو بھی ناکام بنایا۔ ہم تمام ممالک کی ارضی سالمیت کے خواہاں ہیں۔ ہم خطے میں امن اور ثبات چاہتے ہیں کیونکہ ہم امن و ثبات کے سائے میں آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ دشمن خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اور دہشت گردی کو فروغ دیکر ہماری پیشرفت اور ترقی کو روکنا چاہتا ہے ۔ دشمن ہمیں آپسی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایرانی عوام دشمن کی سازشوں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں آزادی اسکوائر پر عوام کےعظيم الشان اجتماع سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج امریکہ کو علاقائی اور عالمی سطح پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ اللہ تعالی نے ٹرمپ کے ذریعہ امریکہ کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔
سے آگاہ اور ہوشیار ہیں ہم نے عللاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کی فلسطین کے ساتھ خیانت کا سلسلہ جاری ہے امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردیکر اپنا ناپاک چہرہ مزید نمایاں کردیا ہےجبکہ دنیا کے تمام ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی بھر پورمخالفت اور مذمت کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران کی تقدیر صرف ایرانیوں کے ہاتھ میں ہے آج ایران مستقل اور آزاد ہے ایران کے بارے میں تمام فیصلے ایرانی قوم کے ہاتھ میں ہیں کسی بھی عالمی طاقت کی ایران کے مسائل میں مداخلت کی مجال نہیں ، اگر کوئی طاقت مداخلت کی کوشش بھی کرتی ہے تو ایرانی عوام بر وقت میدان میں حاضر ہو کر اسے ناکام بنادیتے ہیں اور ایرانی عوام مستقبل میں بھی دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔




ایران کے صوبہ کرمان کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ایرانی قوم نے داخلی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے انقلاب کے خلاف ہونے والی سازشوں میں ہماری قوم نے دشمن کی ناک زمین پر لگا دی ہے۔ اس ملت کے پاوں کو چومنا چاہیئے۔ قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے جشن آزادی اور انقلاب کی کامیابی کے عنوان سے منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کیا۔ اس ریلی میں لاکھوں لوگ موجود تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی نے انقلاب اسلامی، جنگ اور مدافع حرم شہدا کی یاد میں کہا کہ ہم شہدا کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے اپنی قوم کو انتالیسویں جشن آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آج تک انقلاب اسلامی بہت سے خطرات سے مقابلہ کرتا ہوا یہاں پہنچا ہے، ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا تھا لیکن خدا کا شکر ہے انقلاب اسلامی نے ان تمام مشکلات سے عبور کیا۔ ہم ایسے مذہب کے پیروکار ہیں کہ جو انسان کی نجات کا باعث ہے۔ خداوند تبارک و تعالی حضور شکرگذار ہیں کہ اس نے ہمیں ایسی قوم میں قرار دیا ہے کہ جو مشکلات اور مصائب پر صبر کرتی ہے، اس قوم نے اپنی بیٹوں کو انقلاب اور اسلام کے راستے میں قربان کیا ہے۔



 
خبر کا کوڈ: 703937