ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی قتلامریکہ نے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع اقدام اُٹھا کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، سینیٹر حافظ حمداللہامریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لیاڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنیکا اعلانیمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح قتل / مکمل کہانی جلد ہی صرف اسلام ٹائمز پر ۔ ۔ ۔اسرائیل کا دمشق کے قریب ایرانی فوجی اڈے پر حملہ"محبین اہلبیت (ع) اور تکفیریت" بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقاتہم نے اپنی حکمت اور دانائی سے تکفیریت کو گندگی کے ڈھیر پر پہنچا دیا، ہم آج 28 جماعتوں کی سربراہی کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقویبریکنگ نیوز / سعودی ولی عہد پر قاتلانہ حملہ / مکمل خبر اسلام ٹائمز پر ملاحظہ کریںلاپتہ افراد کے حق میں آواز اُٹھانا جُرم بن گیا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کو اغواء کر لیا گیا
 
 
 

امام معصوم کے فضائل و کمالات

شیعت کے لبادہ میں برطانوی ایجنٹ یاسر الحبیب کے خطرناک کارنامے

شیر خدا کی شیر دل بیٹی حضرت زینبؑ

غلو اور غالیان ائمہ معصومین علیہم السلام کی نظر میں

معصومہ اہل بیتؑ

غلو، غالی اور مقصر

مقام مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

علم اخلاق اسلامی

اہداف بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضرت محمد رسول اللہﷺکی ذاتِ گرامی

یہ وعدہ خدا ہے، نام حسین (ع) تا ابد زندہ رہیگا

عقیدہ ختم نبوت

اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہمارا معاشرہ

سامراء میں آئمہ اہلبیت کی مشکلات اور منجی بشریت

علوم و مراکز دینی کے احیاء میں امام رضا (ع) کا کردار

بعثت پیامبر (ص) کے اہداف و مقاصد

سفر گریہ

سفرِ عشق جاری ہے!

نجف سے کربلا۔۔۔ میں نے اسے کہا

زیارت امام حسین(ع)۔۔۔۔ گر تو برا نہ مانے

ایام عزا اور نجات دہندہ بشریت

امام زین العابدین کی حیات طیبہ کا اجمالی تذکرہ

امام صادق (ع) کا مقام امام ابو حنیفہ کی زبانی

استقبال ماہ رمضان المبارک

کن فیکن

حکومت، اسکے تقاضے اور موجودہ حکمران

زیارات معصومینؑ کی مخالفت، ذہنی فتور ہے

دینی مدارس، غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ

شناخت مجهولات کا منطقی راستہ

 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Friday 9 February 2018 - 00:17
Share/Save/Bookmark
اسلامی انقلاب کا نہال اب ایک مضبوط اور تناور درخت بن گیا ہے
انقلاب اسلامی ایران عوامی انقلاب ہے، امام خامنہ ای
دشمن کے کمزور جھونکوں سے اس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے
انقلاب اسلامی ایران عوامی انقلاب ہے، امام خامنہ ای
 
 
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت اور اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے ملکی فضائیہ کے کمانڈروں اور اعلی افسروں سے خطاب کیا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں ایام اللہ اور اسلامی انقلاب کی اہم مناسبتوں کو اسلامی نظام کے استحکام اور دوام کا محرک قراردیا اور فرمایا کہ اس سال گیارہ فروری کو جشن انقلاب کی ریلیاں ہر سال سے زیادہ پرجوش اور دیکھنے کے لائق ہوں گی۔ ایرانی عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں کا بھر پور اور منہ تو ڑ جواب دیں گے اور اس سال 22 بہمن دیدنی ہوگا۔ دشمن انقلاب اسلامی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیں گے اور اس سال 22 بہمن تماشائی ہوگا۔ دشمن کی طرف سے انقلاب اسلامی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن مال و زر، طاقت و قدرت، مکر و فریب اور دہشت گردی کے فروغ کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن انقلاب اسلامی کا درخت اب ایک مضبوط اور تناور درخت بن گیا ہے اور دشمن کے کمزور جھونکوں سے اس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام کو معلوم ہے کہ انقلاب اسلامی کی کمین میں دشمن
آٹھ فروری انیس سو اناسی کو ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں کے امام خمینی سے اعلان وفاداری اور تاریخی بیعت کی سالگرہ کی مناسبت سے جمعرات کو فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس سال امریکی اور بعض دیگر ملکوں کے حکام کی بیہودہ گوئیوں کی وجہ سے ایرانی عوام یہ سمجھتے ہیں کہ دشمن گھات لگانے اور دشمنی کو انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے اسی لئے اللہ کی مدد و نصرت سے اس سال اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی شرکت ہر سال سے زیادہ پرجوش اوروسیع ہوگی اور پوری قوم ان ریلیوں میں شرکت کرے گی۔
بیٹھا ہوا ہے اور اسی لئے اس سال 22 بہمن کے دن عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں اور بیہودہ گوئی کا بھر پور جواب دیں گے اور اس سال کا 22 بہمن تماشائی ہوگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی ایرانی عوام کا انقلاب ہے عوام اس انقلاب کے مالک ہیں اور اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت بھی ایرانی عوام کے ہمراہ ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطے میں امریکہ کی شکست خوردہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے خطے میں دہشت گردی کا فروغ جاری رکھا ہوا ہے امریکہ خطے میں عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی شکایات کو غور سے سنیں اور انھیں برطرف کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کریں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کو زندہ حقیقت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی جڑیں ماضی کی نسبت آج بہت زيادہ قوی اور مضبوط ہیں۔ انقلاب اسلامی کامیابی کے ساتھ اپنے اصلی اور اعلی اہداف کی جانب گامزن ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سماجی انصاف پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام انصاف کے خواہاں ہیں عوام مشکلات کو برداشت کرسکتے ہیں لیکن نا انصافی کو برادشت نہیں کریں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین اور یمن ميں مظلوم عرب مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: فلسطین اور یمن میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے اور یمن و فلسطین کا محاصرہ کررکھا ہے اس کے باوجود بے شرمی کے ساتھ ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ ایران یمنی مسلمانوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔


رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بین الاقوامی سطح پر مظالم اور برائیوں کے خلاف جد وجہد کرنا اور (امریکہ کو) ذلیل و رسوا کرنا اسلامی جمہوری نظام کی اصولی پالیسی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج دنیا کی سب سے زیادہ بے رحم اور ظالم حکومت امریکی حکومت ہے یہاں تک کہ یہ حکومت وحشی گروہ داعش سے بھی بدتر ہے۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ داعش کو امریکا نے ہی بنایا ہے اور موجودہ امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس کا اعتراف بھی کیا ہے فرمایا کہ امریکیوں نے داعش گروہ کو تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اس کی ہر طرح سے حمایت کی لیکن امریکی حکومت عالمی سطح پر اپنے پروپیگنڈوں میں انسانی حقوق، مظلوموں اور حتی جانوروں کے حقوق کی حمایت کا دعوی کرتی ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حقائق کو بیان کرکے انہیں ذلیل و رسوا کیا جائے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فلسطینی عوام پر گذشتہ ستر برس سے جاری مظالم اور یمنی عوام کے قتل عام اور ان پر ہونے والے ظلم کی واشنگٹن کے ذریعے حمایت کو امریکی مظالم کا کھلا ثبوت قراردیا اور فرمایا کہ یمن اور یمن کے مظلوم عوام کی تنصیبات پر روزانہ امریکی اتحادیوں کے ذریعے امریکی ہتھیاروں سے بمباری کی جارہی ہے لیکن امریکی حکومت اس پر خاموش ہے اور اس کو ان مظالم کی کوئی پروا نہیں ہے اور وہ انتہائی بے شرمی کے ساتھ لوہے کے چند ٹکڑے دکھا کر یہ جھوٹا دعوی کرتی ہے کہ ایران یمن کو میزائل فراہم کررہا ہے۔ آپ نے علاقے کے مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت کے ایک نمونے کا بھی ذکرکیا اور فرمایا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں استقامتی محاذ کے بارے میں امریکیوں کی کوشش تھی کہ وہ استقامتی محاذ کا صفایا کردیں لیکن ہم ڈٹے رہے اور اعلان کردیا کہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج پوری دنیا پر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ امریکا جوچاہتا تھا وہ نہیں ہوسکا اور ہم نے جوچاہا وہ کردکھایا۔
 
خبر کا کوڈ: 703329