ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی قتلامریکہ نے بیت المقدس کے حوالے سے متنازع اقدام اُٹھا کر اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، سینیٹر حافظ حمداللہامریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر لیاڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنیکا اعلانیمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح قتل / مکمل کہانی جلد ہی صرف اسلام ٹائمز پر ۔ ۔ ۔اسرائیل کا دمشق کے قریب ایرانی فوجی اڈے پر حملہ"محبین اہلبیت (ع) اور تکفیریت" بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقاتہم نے اپنی حکمت اور دانائی سے تکفیریت کو گندگی کے ڈھیر پر پہنچا دیا، ہم آج 28 جماعتوں کی سربراہی کر رہے ہیں، علامہ ساجد نقویبریکنگ نیوز / سعودی ولی عہد پر قاتلانہ حملہ / مکمل خبر اسلام ٹائمز پر ملاحظہ کریںلاپتہ افراد کے حق میں آواز اُٹھانا جُرم بن گیا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کو اغواء کر لیا گیا
 
 
 

امام معصوم کے فضائل و کمالات

شیعت کے لبادہ میں برطانوی ایجنٹ یاسر الحبیب کے خطرناک کارنامے

شیر خدا کی شیر دل بیٹی حضرت زینبؑ

غلو اور غالیان ائمہ معصومین علیہم السلام کی نظر میں

معصومہ اہل بیتؑ

غلو، غالی اور مقصر

مقام مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

علم اخلاق اسلامی

اہداف بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضرت محمد رسول اللہﷺکی ذاتِ گرامی

یہ وعدہ خدا ہے، نام حسین (ع) تا ابد زندہ رہیگا

عقیدہ ختم نبوت

اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہمارا معاشرہ

سامراء میں آئمہ اہلبیت کی مشکلات اور منجی بشریت

علوم و مراکز دینی کے احیاء میں امام رضا (ع) کا کردار

بعثت پیامبر (ص) کے اہداف و مقاصد

سفر گریہ

سفرِ عشق جاری ہے!

نجف سے کربلا۔۔۔ میں نے اسے کہا

زیارت امام حسین(ع)۔۔۔۔ گر تو برا نہ مانے

ایام عزا اور نجات دہندہ بشریت

امام زین العابدین کی حیات طیبہ کا اجمالی تذکرہ

امام صادق (ع) کا مقام امام ابو حنیفہ کی زبانی

استقبال ماہ رمضان المبارک

کن فیکن

حکومت، اسکے تقاضے اور موجودہ حکمران

زیارات معصومینؑ کی مخالفت، ذہنی فتور ہے

دینی مدارس، غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ

شناخت مجهولات کا منطقی راستہ

 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Thursday 8 February 2018 - 12:49
Share/Save/Bookmark
عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں مزید 3 پاکستانیوں کے نام شامل
عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں مزید 3 پاکستانیوں کے نام شامل
 
 
امریکی محکمہ خزانہ نے رحمان زیب فقیر محمد، حزب اللہ استم خان، اور دلاور نادر خان کے نام عالمی دہشتگردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کردیے ہیں۔ شیخ امین اللہ کا نام بھی 2009ء میں عالمی دہشت گردوں کے فہرست میں شامل کر دیا گیا تھا۔ امریکی حکام نے الزام لگایا کہ شیخ امین اللہ نے پشاور میں اپنے مدرسے کو القاعدہ کا تربیتی و بھرتی مرکز بنادیا تھا۔
 
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے مزید 3 پاکستانی شہریوں کے نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیے۔ امریکی حکومت نے 3 پاکستانیوں کو دہشتگردوں کا مرکزی سہولت کار قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ تینوں پاکستانی شہری ایک معروف عسکریت پسند شیخ امین اللہ کے لیے کام کرتے تھے جن کا تعلق تین کالعدم تنظیموں القاعدہ، لشکر طیبہ اور طالبان سے تھا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے رحمان زیب فقیر محمد، حزب اللہ استم خان، اور دلاور نادر خان کے نام عالمی دہشتگردوں کی بلیک لسٹ میں شامل کردیے ہیں۔ شیخ امین اللہ کا نام بھی 2009 میں عالمی دہشت گردوں کے فہرست میں شامل کردیا گیا تھا۔ امریکی حکام نے الزام لگایا کہ شیخ امین اللہ نے پشاور میں اپنے مدرسے کو القاعدہ کا تربیتی و بھرتی مرکز بنادیا تھا۔ یہ تینوں افراد پاکستان اور افغانستان کی انتہا پسند تنظیموں کو مالی و لاجسٹک مدد اور بارودی و ٹیکنالوجی سامان فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ رحمان زیب خلیجی ممالک میں لشکر طیبہ کے لیے فنڈز اور سامان جمع کرتے تھے اور انہوں نے شیخ امین اللہ کو 2014 میں خلیجی ریاست کا سفر کرنے میں مدد بھی کی تھی۔ حزب اللہ کا تعلق بھی شیخ امین اللہ کے مدرسے تھے اور خلیجی ریاستوں کا سفر کرنے میں مدد کی۔ دلاور نادر خان بھی شیخ امین اللہ کے قریبی ساتھی تھے جنہوں نے شیخ امین کو پاکستان بھر کے سفر میں مدد کی اور ان کی مالی رقوم کی ترسیل اور خط و کتابت کا انتظام بھی سنبھالا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائے دہشتگردی و مالی انٹیلی جنس سیگل منڈیلکر نے کہا کہ محکمہ خزانہ ان انتہا پسندوں کا تعاقب اور انہیں بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ انداز میں کام کرتا رہے گا جو دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرتے اور جنوبی ایشیا میں غیر قانونی مالی نیٹ ورک چلاتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ: 703229