لاپتہ افراد کے حق میں آواز اُٹھانا جُرم بن گیا، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کو اغواء کر لیا گیاانتظامیہ زائرین کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کرنے سے قاصر ہے، اس راستے کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے، علامہ ساجد نقویافغانستان، پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاککرم ایجنسی، پاک افغان سرحدی علاقہ غوزگڑی میں امریکی ڈرون حملہ، اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ابتدائی رپورٹ"محبین اہلبیت (ع) اور تکفیریت" بین الاقوامی کانفرنس کیلئے مقالات کی کالامریکی ڈرون حملہ /شام میں حزب اللہ کے ۸ کمانڈو شہیددمشق المیدان اسکوائر میں خودکش دھماکہ / ۱۰ افراد شہید ۲۰ مجروحکابل میں امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمیکابل میں مسجد شیعیان پر دہشت گردوں کا حملہ / ۶ شہید ۳۳ زخمیافغانستان کو داعش کا گڑھ بنانا پاکستان کیخلاف امریکی سازش کا حصہ ہے، جنرل(ر) اسلم بیگ
 
 
 

بعثت پیامبر (ص) کے اہداف و مقاصد

سفر گریہ

سفرِ عشق جاری ہے!

نجف سے کربلا۔۔۔ میں نے اسے کہا

زیارت امام حسین(ع)۔۔۔۔ گر تو برا نہ مانے

ایام عزا اور نجات دہندہ بشریت

امام زین العابدین کی حیات طیبہ کا اجمالی تذکرہ

امام صادق (ع) کا مقام امام ابو حنیفہ کی زبانی

استقبال ماہ رمضان المبارک

کن فیکن

حکومت، اسکے تقاضے اور موجودہ حکمران

زیارات معصومینؑ کی مخالفت، ذہنی فتور ہے

دینی مدارس، غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ

شناخت مجهولات کا منطقی راستہ

انسان کی شخصیت میں دوست کا کردار

اقبال اور تصورِ امامت (1)

روزے کا فلسفہ، چند معروضات

قیام امام حسینؑ کی اہمیت غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

امام حسین (ع) کے بارے میں آئمہ معصومین علیہم السلام کے ارشادات

تاریخ بشریت کا چمکتا ستارہ

فضیلت حضرت علیؑ غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

علی کی شیر دل بیٹی

حضرت فاطمۃالزہرا (س) بحیثیت آئیڈیل شخصیت

حضرت علی المرتضٰی۔ؑ ۔۔۔ شمعِ رسالت کا بےمثل پروانہ

زہراء (س) کیا کرے!

عظمت حضرت زہرا (س) غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

وہ جو اصلِ لفظ بہار ہے

انقلاب حسين بزبان حضرت امام حسين (ع)

محبت اہل بیت (ع)

 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Monday 24 July 2017 - 04:12
Share/Save/Bookmark
یورپ پہ ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے، رپورٹ
یورپ پہ ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے، رپورٹ
 
 
عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعد فوجی ماہرین نے وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا اور داعش کے 173 عسکریت پسندوں کی فہرست مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کر سکتے ہیں۔ داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان جنگجوؤں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی پولیس نے یورپ میں ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے یورپ پر ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعد فوجی ماہرین نے وہاں سے حاصل کردہ معلومات کا تجزیہ کیا اور داعش کے 173 عسکریت پسندوں کی فہرست مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کر سکتے ہیں۔ داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان جنگجوؤں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے اور بم بنانے کی تربیت دی ہے جب کہ یہ جنگجو غیر ملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کر سکتے ہیں۔

انٹرپول کے مرکزی سیکرٹریٹ نے حال ہی میں تمام متعلقہ حکومتوں کو ان خودکش حملہ آوروں کی فہرست جاری کی ہے۔ تاحال ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ ان خودکش بمباروں میں سے کوئی حملہ آور یورپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوسکا ہے یا نہیں لیکن انٹرپول نے تمام متعلقہ ممالک کو مربوط رابطوں کے نیٹ ورک سے فہرست ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو فورا فراہم کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ موصل میں سے 26 غیر ملکی جہادیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو مرد، 8 بچے اور 16 عورتیں شامل ہیں۔ ان تمام غیر ملکیوں کو عراقی دارالحکومت بغداد منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں مردوں کا تعلق چیچنیا سے بتایا گیا ہے جبکہ عورتیں روس، شام، فرانس، بیلجیم اور جرمنی سے تعلق رکھتی ہیں۔ جرمن خواتین کی تعداد چار بتائی گئی ہے۔ ایک جرمن خاتون مراکشی نژاد ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین داعش کی پولیس میں شامل تھیں۔
 
خبر کا کوڈ: 655602