پاراچنار بڑی تباہی سے بچ گیا، افغانستان سے آنے والی بارود سے بھری گاڑی پر بورکی بارڈر کے قریب فورسز کی فائرنگ، گاڑی دھماکے سے تباہکرم ایجنسی کے قریب افغانستان کے علاقے نری کنڈوں پر امریکی جیٹ طیاروں کی بمباری 16 افغان طالبان ہلاک، کئی شدید زخمی، افغان ذرائعپاراچنار بم دھماکے کا ایک اور زخمی کفایت حسین شہید ہوگیا، یوں بم دھماکے کے شہداء کی تعداد 26 ہوگئیپاراچنار، افغانستان کی سرحدی علاقے سے پاراچنار کے نواحی علاقوں پر یکے بعد دیگرے دو میزائل فائرپارا چنار پھر لہو لہو، امام بارگاہ کے قریب زوردار دھماکہ، خواتین و بچوں سمیت 22 افراد شہید، 55 سے زائد زخمیپاراچنار، دھماکہ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ، 2 افراد شہید، 9 زخمیپاراچنار، پاک افغان سرحد پر متھہ سنگر کے قریب ڈرون حملہ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعہر دور کے حکمرانوں نے سرائیکی وسیب کی محروم عوام کا استحصال کیا، کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی نہ ہونیکے برابر ہے، علامہ ناصر عباسلودھراں کے قریب 2 رکشے ٹرین کی زد میں آگئے، 7 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحقکراچی، فرید اور زکریا ایکسپریس میں تصادم، 17 افراد جاں بحق، ریسکیو کا کام جاری
 
 
 
 
 
 
نیوز لیٹر کیلئے اپنا ای میل ایڈریس لکھیں.
 
 
Wednesday 11 January 2017 - 22:36
Share/Save/Bookmark
فاٹا میں آئل اینڈ گیس کے 15 بلاکس کی 2D سیسمک سروے کا کام مکمل
فاٹا میں آئل اینڈ گیس کے 15 بلاکس کی 2D سیسمک سروے کا کام مکمل
 
 
کے پی کے آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے دی گئی ایک پریزنٹیشن کے موقع پر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ملکی و غیرملکی کمپنیوں کو لیز جاری کی ہیں، جن میں 15 بلاکس میں سے 5 بلاکس لتمبر، تیراہ، اورکزئی، ولی اور باسکہ پر کام مکمل ہونے والا ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کی ہدایت پر فاٹا میں آئل اینڈ گیس کے 15 بلاکس کی 2D سیسمک سروے کا کام مکمل کیا گیا ہے، جس کے مطابق فاٹا میں 20 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ گورنر نے فاٹا سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مربوط سرگرمیاں مزید آگے بڑھائیں۔ وہ بدھ کے روز خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے دی گئی ایک پریزنٹیشن کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو رضی الدین راضی اور ڈائریکٹر آئل اینڈ گیس فاٹا اظہر محبوب نے گورنر کو الگ الگ پریزنٹیشن دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر، کے پی او جی سی ایل کے سینیئر ایگزیکٹیو ایڈمنسٹریشن انجینئر شیخ امین جان، جی ایم ریزروائر صداقت سید، شاہان باچا، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فاٹا میں آئل اینڈ گیس کے 2D سیسمک سروے کیلئے 4.5 بلین روپے کی لاگت سے منصوبے پر کام جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو لیز جاری کی ہیں، جن میں 15 بلاکس میں سے 5 بلاکس لتمبر، تیراہ، اورکزئی، ولی اور باسکہ پر کام مکمل ہونے والا ہے، جہاں مقامی لوگوں کو روزگار بھی فراہم کیا گیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ مربوط کوششوں کے ذریعے کام کرکے آئل اینڈ گیس کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے فاٹا کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے اور علاقے کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشی ترقی بھی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ: 599262